معروف گلوکارہ روبینہ بدر کی16ویں برسی”آج“ منائی جائے گی

Published on March 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

لاہو ر(یواین پی) معروف گلوکارہ روبینہ بدر کی16ویں برسی آج بروز (سوموار) کو منائی جائے گی۔ روبینہ بدر نے اپنے کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی سے کیا۔پاکستان ٹیلی ویژن کے لئے ان کی آواز میں ریکارڈ کیا جانے والا گیت تم سنگ نیناں لاگے نے شہرت کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔انہوں نے ایماندار، چکرباز،شوکن میلے دی،حکم دا غلام، انتظار،پردہ نہ اٹھا،عزت،خان زادہ سمیت متعدد فلموں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔روبینہ بدرکراچی میں 50سال کی عمر میں کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوکر 28مارچ 2006 میں جہاں فانی سے کوچ کرگئیں تھیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes