مزدوروں کے عالمی دن پر مزدوروں سے جبری کام لیا جاتا ہے۔ عقیل خان کالمسٹ

Published on May 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 223)      No Comments

aqeel
لاہور( یواین پی) یکم مئی کوحضرت صدیق اکبرؓ کی یاد آتی ہے جن کی تنخواہ مقرر کی جانے لگی تو کسی نے پوچھا آپ اپنی کتنی تنخواہ مقرر کریں گے تو انہوں نے کہا کہ جتنی مزدور کی یومیہ اجرت ہے۔ ان کے نقش قدم پر چلنے والے حکمران اگر پاکستان کو نصیب ہوجاتے تو آج کسی مزدور کے گھر فاقے نہ ہوتے ۔حکمرانوں کی فیکٹریاں ہیں وہ نہیں چاہتے کہ مزدوروں کی اجرت بڑھائی جائے۔ان خیالات کا اظہارنامور قلمکار عقیل خان سینئر نائب صدر سی سی پی نے مختلف مزدوروں اور یونین کے عہدے داروں سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ فیکٹریوں میں یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر بھی ان سے جبری کام لیا جارہا ہے ۔لیبر ایکٹ کے تحت چھٹی کے دن مزدور سے اگر اجرت لی جائے تو اسکو ڈبل اجرت دینی چاہیے لیکن یہاں سلسلہ اسکے برعکس ہے کام ڈبل او ر اجرت نصف دی جاتی ہے۔ لمبی لمبی گاڑیوں اور آرام دہ کمروں میں بیٹھنے والے حکمران کبھی بھی تپتی سڑک پر کام کرنے والے مزدور کی تکلیف کا اندازہ نہیں کرسکتے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题