صاحبزادہ محمد یوسف   کی ریونیو افسران سے میٹنگ اور دیہی مراکز مال میں سائلین کو فراہم کی جانیوالی سروسز کا تفصیلی جائزہ

Published on March 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments
 فیصل آباد (یو این پی)اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف نے ریونیو افسران سے میٹنگ کی اور دیہی مراکز مال میں سائلین کو فراہم کی جانیوالی سروسز کا تفصیلی جائزہ لینے کے ساتھ بورڈ آف ریونیو پنجاب کے دیگر اقدامات پر عملدرآمد بارے بریفنگ لی۔انہوں نے ڈیجیٹل گرداوری کا عمل مزید تیز کرنے،سرکاری بقایاجات کی وصولی مہم کو تیز کرنیکی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ سروس ڈلیوری کا معیار بہتر بنایا جائے اور دفاتر کا رخ کرنیوالوں کو تیز رفتار سروسز یقینی بنائی جائیں۔انہوں نے رمضان بازاروں کے کامیاب انعقاد کے لئے افسران کو اہداف بھی تفویض کئے۔انہوں نے کہا کہ کارکردگی کی جانچ کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد ہوگا اور مقررہ اہداف پورے نہ کرنے والے افسران جوابدہ ہونگے۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes