خط سچا ہوا تو عمران خان کا ساتھ دوں گا، لیگی رہنما احسن اقبال

Published on March 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) لیگی رہنما احسن اقبال نے دھمکی آمیز خط کے حوالے سے وزیر اعظم کو بڑی پیش کش کر دی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نے نگفتگو کرتے ہوئے پیش کش کی کہ وزیر اعظم عمران خان سکیورٹی تھریٹ والا خط اپوزیشن کو دکھائیں ہم سب مل کر اس دھمکی کا مقابلہ کریں گے۔ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے خط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے پیر کے روز پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال پر خط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ خط سچا ہوا تو عمران خان کا ساتھ دوں گا، عمران خان کے خلاف ہماری جمہوری جنگ ہے، عمران خان کو غیرملکی مداخلت کا الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، مداخلت ہوئی ہے تو پارلیمان کو شواہد دکھائے جائیں، فارن فنڈنگ کے بارے میں عمران خان کی کیا رائے ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme