علیم خان ہمارے وزیراعلیٰ کے امیدوار ہوسکتے ہیں،جاوید لطیف

Published on March 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پرویز الہی کیسے وزیراعلی نامزد ہو گئے؟ آپ کیاسمجھتے ہیں ہم خاموشی سے یہ سب ہونے دیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں جاوید لطیف کا کہنا تھاکہ ابھی تو پنجاب میں گیم شروع ہوا ہے، پرویز الہی کیسے وزیراعلی بن گئے؟ پنجاب اسمبلی میں اکثریت ہمارے پاس ہے، آپ کیاسمجھتے ہیں ہم خاموشی سے یہ سب ہونے دیں گے؟۔انہوں نے کہا کہ علیم خان ہمارے امیدوار کیوں نہیں ہوسکتے؟ پنجاب میں مسلم لیگ ن کا اکیلے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوگا۔جاوید لطیف کا کہنا تھاکہ چارلوگ ایک طرف ہوں اور اکیلے ووٹ کو ق لیگ کہہ دیں یہ نہیں ہوسکتا، چوہدری شجاعت کے ہوتے ہوئے حتمی فیصلہ ان کا ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy