وزیراعلی پنجاب، ترین اورعلیم گروپ دوبارہ متحرک ہو گئے

Published on March 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

لاہور(یواین پی)ترین اور علیم خان گروپ کا جھکا ومتحدہ اپوزیشن کی جانب ہے اور دونوں گروپس کی حمایت کے بغیر حکومتی امیدوار کی کامیابی بھی ناممکن ہے۔تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کے پنجاب کی وزارت اعلی سے مستعفی ہونے اور چوہدری پرویز الہی کو وزیراعلی پنجاب نامزد کئے جانے کے بعد ترین اور علیم خان گروپ کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب کیلئے حکومتی امیدوار کی حمایت کے امکانات نہایت کم نظر آرہے ہیں، کیوں کہ دونوں گروپس کا جھکا ومتحدہ اپوزیشن کی جانب ہے، اور ان دونوں گروپس کی حمایت کے بغیر حکومتی امیدوار کی کامیابی بھی ناممکن ہے۔ترین گروپ کے پاس اس وقت 17سے زائد ارکان پنجاب اسمبلی جب کہ علیم گروپ کی جانب سے 10 اراکین کی حمایت کا دعوی ہے، دونوں گروپس کے متحدہ اپوزیشن کی سینئر قیادت کے ساتھ متعدد نتیجہ خیز ملاقاتیں ہو چکی ہیں، اور اب تک کی ملاقاتوں اور رابطوں میں معاملات طے پانے کی اطلاعات ہیں، دونوں گروپس کا متحدہ اپوزیشن کے ساتھ ملاقاتوں میں مستقبل کے سیاسی و حکومتی سیٹ اپ کے حوالے سے غیر حتمی مگر اصولی اتفاق بھی ہوچکا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme