ایم کیو ایم کے متحدہ اپوزیشن کیساتھ معاملات طے پا گئے

Published on March 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے طویل مشاورت اور معاہدہ تیار ہونے کے بعد اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ کرلیا۔ اس کےبعد تحریکِ عدم اعتماد کے ضمن میں اپوزیشن کا پلڑا واضح طور پر بھاری ہوگیا ہے۔ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان اور اپوزیشن کے درمیان تحریری معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کو دو حصوں یعنی وفاقی اور صوبائی سطح پر بنایا گیا ہے۔اس ضمن میں ایک معاہدہ طے کیا گیا ہے جس کی توثیق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی، پھر آج دو بجے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی معاہدے پر غور اور توثیق کرے گی۔ اس کے بعد شام چار بجے پریس کانفرنس میں اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایم کیوایم باضابطہ طور پر اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان بھی کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme