نور حاصل کرنے کیلئے ہمیں اپنا تعلق صاحب قرآن سے انتہائی مضبوط کرنا ہو گا۔شفقت رضا عطاری

Published on March 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

نارووال(یو این پی)تقسیم اسناد اجتماع فیضانِ مدینہ تلونڈی بھنڈراں میں 30حفاظ کرام اور60سیزائد بچوں کو ناظرہ مکمل کرنے اور سند کا امتحان کلئیر ہونے پر اسناد تقسیم کی گئی۔ نگران کابینہ محمد شفقت رضا عطاری نے میڈیاسے گفتگو ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم ارشاد فرماتے ہیں کہ قرآن کریم اور میرے اہل بیت کا تعلق ایسا تعلق ہے کہ جب تک ہم ان سے وابستہ ر ہیں گے گمراہ نہ ہوں گے۔ قرآن کریم کی فضیلت تمام مخلوق پر ایسی ہے جیسے خالق کی فضیلت تمام مخلوق پر ہے۔ آج بھی امتِ مسلمہ قرآن کریم اور صاحبِ قرآن کریم کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط سے مضبوط تر کر کے دین اور دنیا میں سر خرو ہو سکتی ہے۔ اگر ہم اس قرآن کریم سے ہدایت، راہنمائی اور نور حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنا تعلق صاحب قرآن کریم سے انتہائی مضبوط کرنا ہو گا۔ اس اجتماع میں درج ذیل مدارس کے تقریباً 600 طلباء کرام۔ناظمین۔مدرسین۔اور دیگر عملے نے شرکت کی نے شرکت مدرستہ المدینہ۔ قلعہ کالر والہ,مدرستہ المدینہ۔الرحیم گارڈن,مدرستہ المدینہ مقامی۔تلونڈی,مدرستہ المدینہ رہائشی تلونڈی,مدرستہ المدینہ۔ڈہلی پل,مدرستہ المدینہ۔بدوملہی,مدرستہ المدینہ۔باٹھانوالہ,مدرستہ المدینہ۔ڈھوڈہ,مدرستہ المدینہ۔کھارہ میگا,مدرستہ المدینہ گنگوہرمدرستہ المدینہ۔لہلیاں شامل ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes