ارب روپے کی لاگت سے کوسٹل ہائی وے تعمیر کیا جائیگا علی حسن زرداری

Published on March 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی / حمید چنڈ )پاکستان پیپلز پارٹی ایم پی اے گھوڑاباری علی حسن زرداری نے پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کے ہمراہ ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی کی 4 نئی سڑکوں کے منصوبوں کے افتتاح کے وقت عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلٹائی خطے اور گاؤں کو بچانے کیلئے سمندر کے کنارے 79 کلومیٹر پر مشتمل 15 ارب روپے کی لاگت سے کوسٹل ہائی وے تعمیر کیا جائیگا، سندھ سرکار نے کوسٹل ہائی وے منصوبے کی منظوری دیدی ہے، منصوبے کی تعمیرات سے ساحلی پٹی کو بڑی تباہی سے بچنے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کے مستقبل میں پانی کی قلت کو ختم کرنے کیلئے نہروں کو پکا کررہے ہیں، اڈیرو بئراج کو پکا کرنے سے آخر ٹیل تک زمینداروں کو زرعی استعمال کیلئے پانی میسر ہوگا، اڈیرو بئراج پر علائقہ مکینوں کے خدشات کو ختم کرینگے، انہوں نے مزید کہا کے ساحلی پٹی میں محکمہ ایریگیشن سے منظور شدہ واٹر کورس کی تعداد 21 ہے جبکہ استعمال شدہ واٹر کورس کی تعداد 71 ہے، تمام غیر قانونی واٹر کورس کو قانونی شکل دیکر علائقائی زمینداروں کو فائدہ پہنچایا جائیگا، پیپلز پارٹی کا منشور ہے اور اس کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی بہتری کیلئے کام کیا، گذشتہ 40 سالوں سے ساحلی پٹی کی خستہ حال سڑکیں تعمیر ہورہی ہیں، کیٹی بندر، گھوڑاباری اور کھارو چھان کے دور دراز علائقوں گاؤں کے زمینی رابطے کم کرنے کیلئے اور سفری سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے 4 سؤ کلومیٹرز پر مشتمل مختلف سڑکوں کی تعمیرات کا کام جاری ہے، ایم پی اے علی حسن زرداری نے کل ساحلی پٹی کی 4 نئے روڈ اسکیموں کا افتتاح کیا جن میں گھوڑاباری سے شاہپور، گھوڑاباری سے جلبانی گوٹھ، لاشاری گوٹھ اور سانولپور روڈ اسکیمیں شامل ہیں، اس موقع پر ایم پی اے علی حسن زرداری کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی، پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر صادق میمن، امتیاز قریشی، پی پی رہنما عبدالحمید پنھور، رمضان پنھور، عبدالواحد جلبانی، منور ہیلایو و دیگر مقامی رہنما موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog