ٹھٹھہ ، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

Published on April 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

ٹھٹھہ ( رپورٹ حمید چنڈ )ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی ہدایات پر ٹھٹھہ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری، کچھ روز قبل تھانہ جھمپیر کی حدود میں پیٹرول پمپ اور دیوان ٹیکچند کی دکان سے چوری کی واردات میں ملوث دو کرمنلز گرفتار، تفصیلات کے مطابق: ایس ایچ او تھانہ جھمپیر انسپیکٹر امیر بخش کھوسو نے بمع اسٹاف دوران گشت خفیہ اطلاع پر جمپیر سے نوری آباد جانے والے روڈ پر خاصخیلی ہوٹل کے قریب کاروائی کرتے ہوئے رہزنی کے ارادے سے کھڑے دو کرمنلز میراں اور علی شیر ببر کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے جرائم میں استعمال کی گئی 2 پسٹلز، 5 گولیاں اور موبائل فون قبضے میں لیکر تھانہ جھمپیر پر مقدمہ درج کرلیا، دوران تفتیش ملزمان کے جرم کا اعتراف کرلیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme