ضلع کی تینوں تحصیلوں میں لگنے والے رمضان بازار عوام کی سہولت کو مقدم رکھیں محمد علی اعجاز

Published on April 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنرکیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجازنے کہا ہے کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں لگنے والے سستے رمضان بازار عوام کی سہولت کو سب سے مقدم رکھیں سستے رمضان بازاروں کے انچارج افسران اپنے عملہ کے ساتھ ڈیوٹی کو اس انداز میں سر انجام دیں کہ سٹولوں پر بہترین اشیائے خورونوش ہمہ وقت صارفین کو دستیاب ہوں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ہمیشہ بر قرار رہیں اور پارکنگ سٹینڈز سمیت صارفین کے بیٹھنے کے لئے مثالی انتظامات ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سستے رمضان بازاروں کو فعال کرنے کے بعد ان کے انچارج افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آٹے اور چینی کے سٹالوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور رش کی صورت میں سرکاری عملہ کی تعداد فوری برھائی جائے انہوں نے کہا کہ صارفین کی سہولت کے لئے سستے رمضان بازاروں میں نہ صرف شکایت رجسٹر رکھے گئے ہیں بلکہ ضلع اور تحصیل کی سطح پر کنٹرول روم بھی قائم کر دئیے گئے ہیں ضلع کی سطح کا کنٹرول روم ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کر دیا گیا ہے جس کا نمبر044-9200037ہے اور وہاں پر عملہ کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy