اسلام آباد(یواین پی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف بہت سارے ممالک کی طرف سے سازش کی جارہی ہے،کسی ملک کا نام نہیں لیتی، کارکنوں کو ریلی نہیں نکالنی، بینرز لے کر کھڑے ہونا اور بیٹھنا ہے تاکہ ٹریفک بلاک ہوجائے، آپ نے بینرز پر لکھوانا ہے ہم امت مسلمہ کے لیڈرکے ساتھ کھڑے ہیں،آپ نے بینرز پر لکھواناہے یہ نا انصافی ہم نہیں ہونے دیں گے، بینرز پر امریکا نہ لکھیں، یہ ضرور لکھیں ضمیر فروش نامنظور، وزیراعظم کے الگ سے بینرز چھاپیں کہ ہم عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔