تل کے نمائشی پلاٹوں کی کاشت کیلئے کاشتکار 20اپریل تک درخواستیں جمع کرسکتے ہیں محکمہ زراعت

Published on April 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 91)      No Comments

اوکاڑہ( یواین پی /شیخ ندیم شیراز) تل کے نمائشی پلاٹوں کی کاشت کیلئے کاشتکار 20اپریل تک درخواستیں جمع کرسکتے ہیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت تیلدار اجناس کی پیداوار میں اضافہ کا قومی منصوبہ جاری ہے۔ تل کے نمائشی پلاٹوں کی کاشت کیلئے اوکاڑہ،بہاولنگر،خانیوال، وہاڑی، ڈی جی خان، لیہ، مظفرگڑھ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، ساہیوال، پاکپتن، قصور، سرگودھا اور جہلم کے کاشتکار 20اپریل تک درخواستیں جمع کرسکتے ہیں۔حکومت پنجاب کی طرف سے ایک ایکڑ نمائشی پلاٹ کے اخراجات زیادہ سے زیادہ 15 ہزار روپے فی ایکڑ ادا کیے جائیں گے۔کاشتکاروں کیلئے نمائشی پلاٹ کے علاوہ تین ایکڑ مزید رقبے پر تل کی کاشت کرنا لازمی ہوگا۔قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات کے مطابق نمائشی پلاٹ کاشت کرنے کا پابند ہوگا۔صرف 12 ایکڑ تک قابل کاشت زرعی اراضی کے مالک مرد و خواتین درخواست دینے کے اہل ہوں گے جبکہ مشترکہ کھاتہ کے زمیندار بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواستیں تصدیق کے بعد متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفتر میں جمع کرانا ہوں گی۔قرعہ اندازی متعلقہ ضلع کے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفتر میں 25 اپریل 2022 کو ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy