حاجی والا میں وقف کردہ نئے ریسکیو 1122اسٹیشن کا افتتاح

Published on April 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments

نارووال(یو این پی)ریسکیو 1122کے نئے اسٹیشن کا آغاز نیو لاہور روڈ موضع حاجیوالا میں کردیاگیا۔ اید ھی آف نارووال رانا محمد اسلم نے عوام کو بروقت طبی امداد مل جانے کی غرض سے کرورڑوں روپوں کی مالیت کا ریسکیو اسٹیشن قائم کرکے ریسکیو1122کے حوالے کردیا۔ ریسکیو اسٹیشن کا افتتاح ڈپٹی کمشنر نارووال میڈم صبا اصغر نے اور رانا محمد اسلم، ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عدنان نواز کاہلوں نے کیا۔اس موقع پر چوہدری منیر حسین چاہل چئیرمین وزیر اعلی پنجاب شکایت سیل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عدنان نواز کاہلوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم فاونڈر ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی کمانڈ میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے 24گھنٹے متحرک ہے اور کہا کہ اس اسٹیشن کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو بروقت رسپانس کے ساتھ طبی امداد مل سکے گی۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے ہمہ وقت تیار ہے۔ رانا محمد اسلم نے نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اللہ کریم نے عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ دے رکھا ہے انہوں نے کہا کہ اس علاقہ میں ریسکیو1122کی سروس کو پہنچنے میں کافی وقت لگتا تھا اس لئے انہوں نے ریسکیو اسٹیشن تعمیر کرکے کے ریسکیو کے رسپانس ٹائم کو کم کرنے میں کافی مدد مل سکے گی۔ ڈپٹی کمشنر نارووال صباءاصغر نے ریسکیو1122کی کارکردگی اور رانا محمد اسلم کے جذبے کو سراہاانہوں نے کہا کہ جہاں پر بھی انتظامیہ کی ضرورت محسوس ہوگی وہ اپنا کردار اد کریگی۔ علی قاری، بلال حسین، معروف شاعر، ادیب، کالم نگار، صحافی محمد زاہد صدیقی اور چوہدری منیر حسین چاہل نے کہا کہ رانا اسلم جیسے لوگ ہمارا سرمایہ ہے ہمیں ان جیسے لوگوں کی قدر کرنی چاہیے اور عوام کی بہتری کے لئے فلاحی کاموں کو فروغ دینا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes