عوام کو ریلیف دینے کے لیے فاروق آباد ماڈل بازار میں سستارمضان بازار سہولت بازار

Published on April 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

فاروق آباد(یو این پی) حکومت پنجاب نے ماہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف دینے کے لیے فاروق آباد ماڈل بازار میں سستہ رمضان بازار سہولت بازار اور یوٹیلٹی سٹور لگائے گئے ہیں جس میں روز مرہ کھانے پینے کی اشیاء عام مارکیٹ سے رعایتی قیمت پر دستیاب ہیں تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پر ماڈل بازار فاروق آباد کی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے سستے رمضان بازار میں آٹا چینی سبزیاں پھل دالیں و دیگر اشیاء خوردونوش سرکاری نرخ نامے پر دستیاب ہیں مہنگائی کے اس دور میں حکومت کی جانب سے دیے جانے والے ریلیف پر عوام مطمئن نظر آرہی ہے ماڈل بازار انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو 1122 میڈیکل کیمپ،انتظار گاہ اور عوام کی راہنمائی کے لیے شکایات سیل بھی قائم کر دیا گیا عوامی ریلیف کے لیے دی جانے والی سب سی ڈی کا فائدہ تمام آدمی کو پہنچ رہا ہے جو پنجاب حکومت کی جانب سے عوام دوستی کا ثبوت ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme