جتنی عبادات ہم پر فرض کی گئیں ہیں وہ ہماری ضرورت ہیں۔زاہدصدیقی

Published on April 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 105)      No Comments

جنہوں نے رمضان کے لمحات کو ضائع کیا،حق سے دوری اختیار کی،وہ پچھتائیں گے
تلونڈی بھنڈراں (یو این پی)معروف شاعر، ادیب، کالم نگار، صحافی محمد زاہد صدیقی نے ماہ مقدس رمضان المبارک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک بندہ مومن کو وہ معیت باری تعالی عطا کرتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو ظاہر اور باطن میں اللہ کریم کے رو برو محسوس کر رہا ہوتا ہے۔ جتنی عبادات ہم پر فرض کی گئیں ہیں وہ ہماری ضرورت ہیں اور ہمارے مقصدِ حیات تک کی رسائی انہی سے ممکن ہے۔ذکر الٰہی کو اس طرح اختیار کریں کہ جس طرح سانس لینے کے لیے آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔تصوف اور صفائے باطن کے حصول کے لیے اس راہ کا مسافر ہونا بہت بڑی سعادت ہے۔ صاحب ایما ن ہونا اللہ کریم کا بہت بڑا احسان ہے۔ حق سے آشنائی بندے کی سوچ کو اس خلق سے آگے تک لے جاتی ہے۔یہ وسعتیں تب نصیب ہوتی ہیں جب نورِ ایمان نصیب ہو۔اگر نورِ ایمان نصیب نہ ہو تو خلق سے باہر مخلوق جھانک بھی نہیں سکتی۔ ایک دن آئے گا جب سب کو اپنا اپنا حساب دینا پڑے گا جنہوں نے رمضان کے لمحات کو ضائع کیا حق سے دوری اختیار کی وہ پچھتائیں گے کہ کاش ہمیں ایک موقع پھر ملے اور ہم دنیا میں جا ئیں اور حق کو اختیار کریں۔ لیکن تب یہ فرصت نہیں ملے گی۔آج وقت ہے۔ہر ایک کو اپنا احتساب کرنے کی ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题