ویلفیئر فورم کے زیر اہتمام اینٹی ہیومن ٹریفکنگ وبانڈڈ لیبر سیمینار منعقد؛ جنرل قیصر عباس رند

Published on April 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد ویلفیئر فورم کے زیر اہتمام قصر بہبود سوشل ویلفیئر میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ وبانڈڈ لیبر سیمینار منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رندتھے۔سیمینار کی صدارت صدر ایف ڈبلیو ایف سماجی رہنما ڈاکٹر جعفر حسن مبارک نے کی۔مینجر ادارہ خالدہ رفیق،ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی بابر ملک ایڈووکیٹ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے ساجد اقبال،ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن اعجاز اسلم ڈوگر ودیگر موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ کا اجلاس ہر ماہ منعقد کیا جارہا ہے اس ضمن میں ایسے منفی اقدامات کی روک تھام کے لئے سماجی تعاون بھی ضروری ہے۔انہوں نے سیمینار کے انعقاد اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ڈسٹرکٹ اٹارنی نے ہیومن سمگلنگ کے حوالے سے قوانین بارے آگاہی دی اور بتایا کہ آئین پاکستان میں انسانی سمگلنگ جرم ہے جس کی سزائیں موجود ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ادارہ سرگرم عمل ہے۔اس ضمن میں دیگر اداروں کا تعاون بھی ناگزیر ہے۔ڈاکٹر جعفر حسن مبارک نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے اس سنگین جرم کی مکمل انداز میں روک تھام کے لئے اداروں کو اپناکردار اداکرنے کی ضرورت پر زوردیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes