علیم خان کی پریس کانفرنس ہی عمران نیازی کے چہرے کی عکاسی کرتی ہے رانا عبدالغفار

Published on April 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

صوواآصل (یو این پی )سابقہ چیئر مین یو سی 250را نا عبدالغفار نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنماءعلیم خان نے اپنی پریس کانفرس میں عمران خان کے بارے جو گفتگو کی اس سے قوم عمران خان کا اصل چہرہ جان چکی ہے کانفرنس میں انکشافات کئے گئے ہیں کہ تین تین کروڑ میں ڈی سی لگتے تھے، تقرریوں تبادلوں کے ریٹ فکس تھے ایک بہتر پاکستان کیلئے عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن افسوس کہ کسی طرف بھی انصاف نظر نہیں آیا یہ انکشافات عمران خاں نیازی صاحب کی قریبی ساتھیوں کے ہیں عمران خان کی حکومت نے عوامی مسائل میں جو اضافہ کیا تھا اس کی مثا ل ماضی میں نہیں ملتی مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملکی ترقی کیلئے اپنا مثبت رول پیش کیا ہے اور عوامی مسائل میں کمی کیلئے کو ششیں کیں ہیں ن لیگ کے دور حکومت میں عوام خوشحال تھے آج غریب کو روٹی کھانا بھی مشکل ہے ایک سوال کے جواب میں رانا عبدالغفار نے کہا کہ ملک چوروں سے آزاد ہو چکا ہے اور آئندہ دور حکومت مسلم لیگ ن کا ہے جو کہ وقت کی ضرورت ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题