فرح کے پاس تین کروڑ کا بیگ کہاں سے آیا،مریم نواز

Published on April 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

لاہور(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فرح کوبرقعہ پہنا کر راتوں رات پولیس کے حصار میں فرار کرایا گیا ،عثمان بزدار نہیں فرح وزیراعلیٰ پنجاب تھی، سارے کنکشنز بنی گالہ سے ملتے ہیں، تقرر تبادلے جادو ٹونے یا فرح کو رشوت دیے بغیر نہیں ہوتے تھے، فرح کے پاس تین کروڑ کا بیگ کہاں سے آیا،ان کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کریں گے۔انہوں نے مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں سوچ رہی تھی جب کوئی حکومت ختم ہوتی ہے تو وہ اپنی کارکردگی کی بنیادپر الیکشن میں جاتی ہے، نوازشریف کی حکومت ختم ہوئی تو ان کا جی ٹی روڈ کا سفر ختم ہوگیا تھا لیکن منصوبے ختم نہیں ہوئے، عمران خان آج بھی نواز شریف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا رہا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت گئی تو یہ کارکردگی کی بجائے ایک جعلی خط لے کر آگئی، میں سوال کرتی ہوں کہ وہ خط جس کو آپ نے تہہ لگا کر چھپا کے رکھا ہوا، اس خط کے سارے مندرجات ، 197ارکان سازش میں شامل، ممالک کے نام ، کہاں بیٹھ کر سازش تیار ہوئی، سب کچھ بتا دیا،جب سب کچھ بتادیا ہے تو خط کیوں نہیں دکھایا؟ وہ خط اس لیے نہیں دکھایا کہ خط سرے سے تھا ہی نہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog