نیپال کیساتھ طویل مدتی تعلقات چاہتے ہیں: آرمی چیف

Published on April 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان مشترکہ مفادات کی بنیاد پر نیپال کے ساتھ طویل مدتی تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان میں نیپال کے سفیر مسٹر تاپس ادھیکاری نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان مشترکہ مفادات کی بنیاد پر نیپال کے ساتھ طویل مدتی کثیر ڈومین تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes