ینگ ڈاکٹرز کا 6 ماہ سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

Published on April 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی) ینگ ڈاکٹرز نے صوبائی وزیر صحت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد 6 ماہ سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر بہادر شاہ نے اعلان کیا کہ ینگ ڈاکٹرز نے صوبائی وزیر مزاکرات طے پانے کی صورت میں 6 ماہ سے جاری ہڑتال ختم کررہے ہیں اور تمام سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز سمیت دیگر شعبہ جات میں آج سے ڈیوٹیاں انجام دیں گے۔چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے اب تک مطالبات پر عملدرآمد کا تاحال نوٹیفیکشن نہیں کیا اور نہ ہمارے خلاف درج ہوئی ایف آئی آر واپس پوئیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog