قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے 10 بجے ہو گا

Published on April 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) قومی اسمبلی کے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے 10 بجے ہو گا۔رواں شیڈول کے مطابق آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا، علیحدہ سے اسمبلی اجلاس طلب نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیاگیا جس میں تحریک عدم اعتماد کی قرار دار چوتھے نمبر پر ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سنا یا تھا،5 رکنی ججز نے متفقہ فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیرآئینی اور کالعدم قرار دے دیا ہے، عدالت نے اسمبلی کی تحلیل کو بھی غیرآئینی قرار دیا ہے، وزیراعظم عمران خان، صدرمملکت کو ایڈوائز نہیں کرسکتے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog