اوکاڑہ ،گندے انڈوں سے بھری گاڑی پکڑلی گئی، ڈرائیور موقع پر گرفتار

Published on April 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 130)      No Comments

اوکاڑہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی  رمضان میں بڑی کارروائی،گاڑی پولیس کے حوالے
ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج، فنگس زدہ، بدبودار انڈے موقع پر تلف
اوکاڑہ(یو این پی/شیخ ندیم شیراز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ماہ رمضان میں گندے انڈوں کی سپلائی ناکام بنادی۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے اوکاڑہ بائی پاس پر گندے انڈوں سے بھری گاڑی پکڑ لی۔ 36,000 ہیچری سے مسترد، ٹوٹے اور بدبودار انڈے موقع پر تلف کردیے۔ ڈرائیور موقع پر گرفتار، گاڑی پولیس کے حوالے کردی گئی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ صدر اوکاڑہ میں ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ گاڑی نمبر آر این کیو 3306 کو ویجیلنس ونگ کی خفیہ اطلاع پر چیک کیا گیا۔ فنگس زدہ اور بدبودار ہزاروں انڈے شہر بھر میں بیکریوں پر سپلائی کیے جانے تھے۔ خراب انڈوں سے ہزاروں کلوگرام کیک رس، بریڈ اور دیکر آئٹمز تیار کرکے فروخت کیے جانے تھے۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے موقع پر گندے انڈے تلف کردیے۔ فوڈ اتھارٹی ماہ رمضان میں مضر صحت خوراک کی روک تھام کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں ہروقت متحرک ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خوراک کے نام پر دھوکہ دہی اور جعلسازی کرنے والے ہمارے ریڈار پر ہیں۔

 

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes