وزیر اعلی بن کر بہت کام کرنے ہیں،پرویز الہٰی

Published on April 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments


لاہور(یواین پی)پنجاب کی وزارت اعلی کیلئے حکومتی اتحاد کے امیدوار چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ کامیابی کے لئے پرامید ہیں، عمران خان ن لیگ کا ہاضمہ خراب کر کے ہی دم لیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنما چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ میں نے وزیر اعلی بن کر آپ کے لئے بہت کام کرنے ہیں، ہم کامیابی کے لئے پر امید ہیں، علیم اور حمزہ کی آپس کی لڑائی سے میرا کیا تعلق ہے؟۔قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر نامزد امیدوار پرویز الہی سے سابق صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر اعلی کے انتخاب کے حوالے سے بات چیت اور ارکان اسمبلی سے رابطوں بارے مشاورت کی گئی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme