نہر اپر چناب کی بندش سے ہیڈ بمبانوالہ اور نہر بی آر بی کی رونقیں ماند پڑ گئیں

Published on May 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 390)      No Comments

1

رپورٹ ۔۔۔ڈاکٹر عارف محمود ڈسکہ
نہر اپر چناب کی بندش سے ہیڈ بمبانوالہ اور نہر بی آر بی کی رونقیں ماند پڑ گئیں
ڈسکہ(یواین پی)نہر اپر چناب کی بندش سے ہیڈ بمبانوالہ اور نہر بی آر بی کی رونقیں ماند پڑ گئیں سیر و تفریح کیلئے آنے والے سیاحوں کو مایوسی کا سامناتفصیل کے مطابق ہیڈ مرالہ سے نکلنے والی نہر اپرچناب اور بی آر بی نہر جو اپنے ٹھنڈے پانی کیوجہ سے مشہور ہے گذشتہ 15روز سے بند ہو نے کی وجہ سے ہیڈ بمبانوالہ اوربی آر بی نہر ڈسکہ کی رونقیں ماند پڑ گئی ہیں دونوں نہروں میں گرمیوں کے شروع ہوتے ہی دوردراز سے آنے والے سیاحوں اور گرمی کی شدت دور کرنے کیلئے نہانے والوں کا تانتا بندھا رہتا تھا شہری اور دیہاتی علاقوں سے لوگ اپنی اپنی فیملیوں کے ہمراہ سیرو تفریح کیلئے جانا ان تفریح گاہوں کو پسند کر تے تھے ہیڈ بمبانوالہ سے نکلنے والی نوکھر برانچ جہاں پانی کی بلندی کم ہو تی ہے وہاں اپنی فیملیوں کے ہمراہ نہانا اور پکنک منانا بہترین مشغلہ تھا جو اپر چناب نہر اور بی آر بی نہر کی بندش کی وجہ سے لوگ سیرو تفریح کی بجائے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں وہاں پر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کر نے والے درجنوں لوگ بھی بیروز گار ہوگئے شہریوں نے محکمہ انہار کے اعلی حکام سے نہر اپر چناب اور بی آر بی ڈسکہ کو فوری چالو کرنے کا مطالبہ کیا ۔
گندم کی خریداری کا سرکاری ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات شروع کردیئے ہیں ڈی سی او ڈسکہ
ڈسکہ(یواین پی) ڈی سی اور سیالکوٹ افتخار علی ساہو اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ چوہدری ذوالفقار احمد بھون نے مرکز خریدار گندم ڈسکہ کا دورہ کیا اور ٹارگٹ پورا کر نے کے سلسلہ میں عملہ کو واضح ہدایات دیں گئیں اور زمینداروں کے لئے مرکز خریدار گندم کے انتظامات کو بھی چیک کیااس موقع پراے ایف سی ڈسکہ نے بتایاکہ گندم کی خریداری کا سرکاری ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات شروع کردیئے ہیں جس کے مطابق محکمہ فوڈ کے اہلکاروں نے پولیس کے ہمراہ تحصیل بھر کے خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی ہے تاکہ تحصیل سے باہر مہنگے داموں فروخت کی نیت سے گندم لے جانے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جاسکے انہوں نے بتایا کہ انشاء اللہ جلداز جلد سرکاری ٹارگٹ پورا کر لیا جائے گااس موقع پر اے ڈی سی اوسیالکوٹ ملک عابد اعوان اور ڈی ایس پی ڈسکہ انجینئر رانا زاہد حسین بھی ہمراہ تھے۔
ڈکیتی اور چوری کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکو اور چور نقدی ودیگرسامان چرا کر لے گئے
ڈسکہ(یواین پی)ڈکیتی اور چوری کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکو اور چور نقدی ودیگرسامان چرا کر لے گئے تفصیل کے مطابق بازار ٹھٹھیاراں ڈسکہ کا رہائشی حسیب صفدر بٹ صبح اپنی موٹر سائیکل پر سوار سبزی منڈی جا رہا تھا کہ پسرور روڈ بائپاس کے قریب پہنچا تو راستہ میں کھڑے 2نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے رو ک کر اس سے نقدی 50ہزار رو پے چھین کر فرار ہو گئے جبکہ موضع اوٹھیاں کا رہائشی ملک محمد اکبر جو کہ سکول ٹیچر ہے اور اس کی بیوی بھی سکول ٹیچر ہے صبح گھر کوتالے لگا کر اپنی ڈیوٹی پر چلے گئے ان کی عدم موجودگی میں چور گھر ے تالے توڑ کر ڈیڑھ لاکھ رو پے مالیتی نقدی و دیگر سامان لے گئے سکول سے واپس آنے پر وقوعہ کا علم ہوا پتہ جو ئی کرنے پر معلوم ہواکہ چوری امجد علی نے اپنے چار نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ ہے کی ہے تھانہ سٹی اوربمبانوالہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔
زمین کے تنازعہ پر چار ملزمان نے زدوکوب کر کے خاتون کو لہولہان کردیا
ڈسکہ(یواین پی) زمین کے تنازعہ پر چار ملزمان نے زدوکوب کر کے خاتون کو لہولہان کردیا تفصیل کے مطابق موضع بھکڑے والی کی رہائشی کشور بی بی اپنے گھر موجودتھی کہ ملزمان رفاقت ،عاشق ،ماجد اور عابد وغیرہ گھر کے باہر آئے اور گالی گلوچ کر نے لگے شور کی آواز سن کر کشور بی بی گھر سے باہر نکلی تو ملزمان نے اسے دستی ہتھیاروں سے زدوکوب کر کے لہولہان کردیا اور فرار ہو گئے وجہ عناد زمین کا تنازعہ بتایا جاتا ہے تھانہ بمبانوالہ پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题