سستی شہرت کیلئے گزشتہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم رکھیں، شاہد خاقان عباسی

Published on April 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی) شاہد خاقان عباسی کے مطابق دنیا میں کوئی ملک پاکستان سے زیادہ سستا پٹرول فروخت نہیں کر رہا، سستی شہرت کیلئے گزشتہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم رکھیں، فیصلہ برقرار رکھنے کی صورت میں حکومت کو 240 ارب روپے ادا کرنا ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعہ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں جو قیمت خرید سے کم پر پٹرول اور ڈیزل بیچتا ہو۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اوگرا کی سمری کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 171 روپے ہونی چاہیے، اوگرا نے ڈیزل کی فی لٹر قیمت 196 روپے کرنی کی سفارش کی۔ شاہد خاقان نے کہا کہ فی الحال وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی پرانی قیمتیں برقرار رکھی جائیں، پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے وعدہ کیا تھا کہ ہر بار چار روپے کا ٹیکس لگایا جائیگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes