بلقیس ایدھی انتقال کر گئیں

Published on April 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

کراچی (یواین پی) ایدھی فاونڈیشن کی چئیرپرسن بلقیس ایدھی انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کراچی سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہیں۔ دہائیوں تک سماجی خدمات انجام دینے والی سماجی رہنما بلقیس ایدھی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کی جانب سے اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ نماز جنازہ کے حوالے سے بعد میں اعلان کیا جائے گا۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا “امی نہیں رہیں، دعا کریں”۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد بلقیس ایدھی نے ایدھی فاونڈیشن کی چئیرپرسن کی ذمے داری سنبھال لی تھی۔ بلقیس ایدھی دہائیوں سے کراچی سمیت ملک بھر میں سماجی خدمات انجام دیتی رہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes