تخت پنجاب کا فیصلہ آج ہوگا

Published on April 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments


لاہور(یواین پی)نئے وزیراعلی پنجاب کے لئے ووٹنگ آج ہوگی جس کے لئے اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے ارکان سے رابطے کئے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاق کے بعد اب پاکستانی سیاست کا سب بڑا معرکہ کل ہونے والا ہے، وزیراعلی پنجاب کے لئے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ن لیگ کے حمزہ شہباز امیدوار ہیں جب کہ تحریک انصاف نے اپنی اتحادی جماعت ق لیگ کے صدر چوہدری پرویز الہی کو نامزد کررکھا ہے، اس حوالے سے آج فیصلہ ہوجائے گا، وزیراعلی پنجاب کے انتخاب میں کون کس کے ساتھ کھڑا ہوگا، کون منحرف اور کون ایوان میں ووٹنگ کے دن غیر حاضر ہوکر سرپرائز دے گا، اس حوالے سے حکومت اور اپوزیشن نے رابطے مزید تیز کردیئے ہیں، اور دونوں جانب سے رہنما جوڑ توڑ میں مصروف ہیں اور ارکانِ اسمبلی سے ٹیلی فونک رابطے کئے جارہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی کے انتخاب کے لئے ووٹنگ ہوگی،حکومتی اتحاد اور اپوزیشن دونوں ایک دوسرے کو سرپرائزز دینے کے لئے کوشاں ہیں، وزارت اعلی کی دوڑ میں حکومت کا ساتھ دینے سے معذرت کرنے والوں کو ایوان میں غیر حاضر رکھنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题