وزیراعظم نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کردی

Published on April 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 138)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کی قیمت کم رکھنے کے لیے اس کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کردی۔ تفصیلات مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بڑے فیصلے کیے گئے۔ وزیراعظم نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کردی جو کہ پورے سال نافذ رہے گی۔ذرائع کے مطابق ملک میں ضرورت کے مطابق چینی کی وافر مقدار کے ساتھ اضافی ذخیرہ بھی موجود ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے اس فیصلے کا مقصد ملک میں چینی کی قیمتوں کو کم کرنا اور عوام کو ریلیف دینا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme