کراچی میں ڈاکوؤں نے بینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں کو ہدف بنا لیا

Published on April 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

کراچی(یواین پی) کراچی میں ڈاکوؤں نے بینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں کو ہدف بنا لیا، گلزار ہجری سکیم 33 کے علاقے میں 3 ڈاکوؤں نے شہری سے تین لاکھ روپے چھین لیے۔کراچی کے علاقے گلزار ہجری سکیم 33 میں بینک سے کیش نکلوا کر گھر جانے والے شہری کو 3 ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، ڈاکو شہری کا بینک سے گھر تک پیچھا کرتے رہے، دنیا نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں تین مسلح ڈاکوؤں کو دو موٹر سائیکلوں پر شہری کا پیچھا کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ایک ڈاکو نے شہری کی بائیک کو روکا، دوسرے نے پیچھے سے آکر کیش چھین لیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy