شہباز شریف کے وزیراعظم بننے سے نام نہاد سیاستدانوں کے مکروہ چہرے سامنے آ گئے،ابرار الحق

Published on April 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 121)      No Comments

قوم کے دلوں کے وزیراعظم عمران خان ہیں اور رہیں گئے، عمران خان دو تہائی اکثریت سے آئیں گے
تلونڈی بھنڈراں (یو این پی)پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق نے میجر اسرارالحق انے کہاہے کہ عمران خان دو تہائی اکثریت سے بہت جلد اپنی نئی حکومت بنائیں گے۔عوام اورپاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سازش پر شہباز شریف پاکستان کے نہیں، ضمیر فروشوں اور سازشیوں کے وزیر اعظم بنے ہیں۔ امپورٹد حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی، عمران خان اقتدار کے بھوکے وزیراعظم نہیں، شہباز شریف کے وزیراعظم بننے سے نام نہاد سیاستدانوں کے مکروہ چہرے عوام کے سامنے آ گئے، قوم کے دلوں کے وزیراعظم عمران خان ہیں اور رہیں گئے، عمران خان دو تہائی اکثریت سے آئیں گے، سازشیوں اور ضمیر فروشوں نے ملک کو بحران تک پہنچایا ہے اور بہت جلدخان اپنی نئی حکومت بنائیں گے۔ملک کو جس حالات کی طرف دھکیل دیا گیاہے اس کاحل الیکشن ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ بیرونی سازش کے تحت منتخب حکومت پر شب خون مارکر چوروں اور لٹیروں کو ملک پر مسلط کر دیا گیا ہے، قوم کی خودمختاری پر بہت بڑا حملہ کیا گیا ہے۔انشاء اللہ عمران خان دو تہائی اکثریت سے بہت جلد اپنی نئی حکومت بنائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes