شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال ؒکا84واں یوم وفات”آج“ منایا جائیگا

Published on April 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

لاہور(یواین پی) مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا84واں یوم وفات 21اپریل کو منایا جائیگا اس سلسلے میں ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری سطح پر تقاریب،تقریری مقابلوں،سیمینارز،مذاکروں اور دیگر پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا جس میں حکیم الامت ڈاکٹر علامہ اقبال کی تحریک پاکستان کیلئے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز بھی خصوصی پروگرام نشر کریں گے۔شاعر مشرق علامہ اقبال ممتاز قانون دان اور تحریک پاکستان کی اہم شخصیت تھے اور اردو اور فارسی کے ممتاز شاعر تھے۔ڈاکٹر سر علامہ اقبال کو دور جدید کا صوفی شاعر سمجھا جاتا ہے ان کا بحیثیت سیاستدان اہم ترین کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل ہے جو انہوں نے 1930ء میں الہ آباد میں پیش کیا تھا علامہ اقبال کا پیش کردی یہی نظریہ پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا اسی وجہ سے سر علامہ اقبال کو پاکستان کا نظریاتی سرپرست مانا جاتا ہے وہ اگرچہ قیام پاکستان سے قبل ہی21اپریل1938ء کو اس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے لیکن انہیں پاکستان کے قومی شاعر کی حیثیت حاصل ہے۔بطور شاعر ان کی معروف ترین تصانیف میں بانگ درا،بال جبریل،ضرب کلیم،پیام مشرق اور دیگر قابل ذکر ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes