ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب کے زیر اہتمام میڈیا آفس کچا گوجرہ چوک میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام

Published on May 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 278)      No Comments

RUJ
گوجرہ (یواین پی) صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر گوجرہ پریس کلب رجسٹرڈ اور ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب کے زیر اہتمام میڈیا آفس کچا گوجرہ چوک میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں عابد محمود چودھری ڈویژنل صدر، میاں افتخار الدین صدر ،طاہر سلیم جنرل سیکرٹری ،ملک نذیر احمد سرپرست اعلیٰ ۔میاں عبدالرؤف نائب صدر ،زاہد عباس جوائنٹ سیکرٹری ، خالد محمود فنانس سیکرٹری اور ذوالفقار بھٹی سیکرٹری اطلاعات نے شرکت کی اس موقع پر صحافی رادری نے کیک کاٹا اور اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ صحافیوں کی عزت ،جان و مال کی حفاظت ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب نے صحافت کے میدان میں بے پناہ قربانیاں دیں ہیں اور مشکل کی گھڑی میں آر یو جے اپنے موقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹا۔ انہوں نے مذید کہا کہ آر یو جے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme