حنا ربانی کھر سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

Published on April 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا وزیر مملکت برائے خارجہ محترمہ حنا ربانی کھر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔اس موقع پر شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے منصب سنبھالنے پر وزیر مملکت برائے خارجہ، حنا ربانی کھر کو مبارکباد دی۔دوران گفتگو مشترکہ دلچسپی کے مختلف امور زیر بحث آئے۔وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے،ٹیلیفونک رابطے پر اماراتی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔دونوں وزرا نے برادرانہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے، وزارت خارجہ میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے ملاقات کی،برطانوی ہائی کمشنر نے منصب سنبھالنے پر وزیر مملکت کو مبارکباد دی وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے مبارکباد دینے پر برطانوی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes