مصنوعی مہنگائی سے عوم پریشان،اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

Published on April 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

کوٹلی(یو این پی) کوٹلی شہر میں دوکاندار حضرات نے اشیاء خورد و نوش کے من مانے ریٹ مقرر کررکھے ہیں۔رمضان شریف میں مصنوعی مہنگائی کا بحران پیدا کر کے ہر چیز غریب کی قوت خرید سے دور کر دی گئی۔سبزی اور فروٹ خریدنا غریب کی پہنچ میں نہیں رہا۔تربوز جیسا سستا فروٹ جو راولپنڈی میں 20کلو فروخت ہوتا ہے وہ کوٹلی شہر میں 60سے80روپے فی کلو گرام فروخت ہو رہا ہے۔پرائس کنٹرول کمیٹی اپنی جاری کردہ ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کروانے پر ناکام ہو چکی ہے۔ریڑھی بانوں کی من مانی سے انتظامیہ کی طرف سے رمضان سستا بازار کا منصوبہ بھی ناکام ہو چکا ہے۔عوامی حلقوں نے کوٹلی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کوٹلی میں اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا نوٹس لیکر ناجائز منافع خوروں کے خلا ف قانونی کارروائی کی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme