دورہ سعودیہ، وزیراعظم کے ہمراہ فضل الرحمان اور مریم نواز بھی جائیں گی

Published on April 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم شہباز شریف 27 اپریل کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے، اس موقع پر سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور نائب صدر ن لیگ مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔ذرائع کے مطابق مولانافضل الرحمان اور مریم نواز عمرہ ادائیگی بھی کریں گی۔خیال رہیکہ وزیراعظم شہبازشریف 27 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہیکہ وزیراعظم دورے کے دوران عمرہ ادا کریں گے اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کریں گے۔واضح رہے کہ وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ شہباز شریف کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy