پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے بچاؤ کا عالمی دن”آج“ منایا جائے گا

Published on April 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 114)      No Comments

لاہور(یواین پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے بچاؤ کا عالمی دن 25اپریل سوموار کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں ملیریا سے بچاؤ اور اس کے متعلق پیدا شدہ خدشات اور غلط فہمیوں کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔اس سلسلے میں اخبارات میں ملیریا کے پھیلاؤ اور اس کے تدارک کے متعلق مضامین شائع جبکہ مختلف ٹی وی چینلز پر اس سے ا ٓگاہی کے متعلق خصوصی پروگرام بھی نشر کیے جائیں گے۔ صادق آباد سمیت جنوبی پنجاب جیسے پسماندہ علاقوں جہاں صحت و صفائی کا فقدان ہے اور اسی وجہ سے یہاں پر ملیریا کی بیماری کا تناسب دوسرے علاقوں سے زیادہ ہے ایسے علاقوں میں اس مرض سے بچاؤ کے متعلق خصوصی آگاہی مہم شروع کی جائے گی اس کے علاوہ پوسٹرز،بینرز اور ہینڈ بل کے ذریعے بھی ملیریا سے بچاؤ کے متعلق ہدایات دی جائیں گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme