عید الفطر قریب آتے ہی خواتین نے عید کی خریداری کیلئے بازاروں کا رخ کرلیا

Published on April 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

پشاور(یواین پی)عید الفطر کیلئے خریداری کا آغاز ہوتے ہی دکانداروں نے مختلف اشیاء کے نرخوں کو بڑھا دیا۔کپڑوں سمیت جوتوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں 200فیصد اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق عید الفطر قریب آتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد اورخصوصاً خواتین نے عید کی خریداری کیلئے بازاروں کا رخ کیا ہے جبکہ دکانداروں نے بڑھتے ہوئے رش کو دیکھتے ہوئے قیمتوں میں زبردست اضافہ کر دیا ہے اور کپڑوں سمیت جوتوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال 200فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔خواتین کے تیار سوٹ جو پچھلے سال دو ہزار سے پچیس سو تک دستیاب تھے اب ساڑھے تین سے چار ہزار روپے تک فروخت کئے جارہے ہیں جبکہ بچوں کے ریڈ ی میڈ سوٹ ایک ہزار سے بڑھا کر پچیس سو سے تین ہزار روپے تک کر دیئے گئے ہیں۔اسی طرح جوتوں کی قیمتوں میں بھی زبردست اضافہ کیا گیا ہے جس پر خریداروں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy