عیدالفطر کی آمد‘ شراب کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں انسانی جانوں کوخطر

Published on April 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 186)      No Comments

احمد پور شرقیہ(یواین پی) عیدالفطر کی آمد‘ شراب کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں انسانی جانوں کوخطرہ،عیدالفطر کی قریب آتے ہی احمد پور شرقیہ اوراس کے گردونواح میں بڑے پیمانے پرشراب کی تیاری کاسلسلہ شروع ہوگیا جبکہ مذکورہ علاقوں میں منشیات فروش بھی سرگرم ہوگئے تفصیل کے مطابق کشیدہ کاروں نے ہزاروں لیٹرشراب کشید کرکے سٹاک کرلی ہے جوکہ عیدالفطر کے موقع پرفروخت کی جائیگی عیدین کے موقع پرشراب کشید کرکے فروخت کرنامذکورہ علاقوں میں پولیس کشیدہ کاروں ومنشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرنے کی بجائے ان سے حصہ لے کر اپنی عیدی کھری کررہے ہیں۔ عید کے نزدیک آتے ہی شراب فروشوں کاکاروبار چمک اٹھاہے ذرائع کے مطابق شراب فروش شراب کشیدکرتے مختلف قسم کے کیمیکل استعمال کرتے ہیں جس سے کئی قسم کی بیماریاں پھیلنے کاخدشہ ہے۔شہریوں نے ڈی پی او بہاولپور سے اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes