ماہیگیروں کو بہتر روزگار فراہم کرنے سے ان میں خوشحالی آئے گی، ذوالفقار علی لاڑک

Published on April 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ)ڈائریکٹر جنرل فشریز ڈاکٹر میر الھداد ٹالپر ، کے حکم کے تحت چلیا بیک یارڈ فش ہیچری سے مچھلی کے بیج کا نیا بریڈنگ جس میں کرڑی ، موراکھی ، تیھری ، سلور ، کا بڑی تعداد میں بیج کینجھر جھیل میں چھوڑا گیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سندھ ہیچریز اینڈ ٹریننگس ذوالفقار علی لاڑک ، نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہم نے فش ہیچری چلیا اور بیک یارڈ ہیچری چلیا ، بیک یارڈ کینجھر ، میں بڑے پیمانے پر بریڈنگ کروا رہے ہیں ۔ اس مچھلی کے بیج کے ذریعے کینجھر کے ماہیگیروں کو بہتر روزگار فراہم کرنے سے ان میں خوشحالی آئے گی اس کے علاوہ ڈبل ای پی سندھ حکومت کے تعاون سے بڑی تعداد میں کینجھر جھیل میں بیج چھوڑا گیا ہے ۔ جس سے کینجھر کے ماہیگیروں کو بہتر روزگار میں اضافہ ہوگا۔ بیج چھوڑنے کی تقریب میں موجود ڈائریکٹر فشریز چلیا ہیچری محمد اسلم انصاری ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر چلیا ہیچری نواب سجاد لاڑک ، نے کہا کہ چلیا ہیچری میں بڑے پیمانے پر بریڈنگ کروا رہے ہیں جس سے مختلف اقسام کی مچھلیوں کی نسل لوکل فارموں پر گورنمنٹ کی سبسڈی والے ریٹ پر دے رہے ہیں اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹھٹہ غلام مصطفیٰ میمن ، پولیس انسپکٹر عبد الحفیظ سومرو ، انسپکٹر عمران شیخ ، کینجھر کنزرویشن نیٹ ورک ٹھٹہ کے صدر انیس ، نائب صدر ابراہیم گندرو ، پریس سیکریٹری سید شبیر علی شاہ کاظمی ، کینجھر کنزرویشن نیٹ ورک کے جنرل سیکرٹری ارشاد علی گندرو ، جوائنٹ سیکریٹری غلام نبی بیھلائی ، رسول بخش گندرو ، اور دیگر معززین نے بڑے پیمانے پر شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes