مسجد نبویﷺ میں حکومتی وفد کو دیکھ کر پی ٹی آئی کارکنان کی نعرے بازی،، غدارغدار، چور چور کے نعرے

Published on April 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 146)      No Comments

مدینہ (یواین پی) مسجد نبویﷺ میں وزیراعظم شہبازشریف اور حکومتی وفد کو دیکھ کر پی ٹی آئی کارکنان نے خوب نعرے بازی کی ، کارکنان کی بڑی تعداد نے حکومتی وفد کا پیچھا کیا، غدارغدار، چور چور کے نعرے لگائے، وزیراعظم اوروفد کے ارکان کوسکیورٹی گارڈ زنے گھیرے میں لیے رکھا۔ اے آروائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنان نے مسجد نبویﷺ کے تقدس اور احترام کو بھی ملحوظ خاطر نہیں رکھا، وزیراعظم شہبازشریف اور حکومتی وفد مسجد نبویﷺ پہنچا تو پی ٹی آئی کارکنان نے نعرے بازی کی ، پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد نے حکومتی وفد کا پیچھا کیااور غدارغدار، چور چور کے نعرے لگائے، وزیراعظم شہبازشریف کی گاڑی کو لوگوں نے گھیرے میں لیے رکھا، شاہ زین بگٹی اور مریم اورنگزیب بھی گارڈ کے گھیرے میں رہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog