علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہار 2022ء کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع

Published on April 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 326)      No Comments

توسیع ان طلبا کو سہولت کیلئے کی گی ہے،جو مختلف وجوہات کے بنا پر داخلہ فارم وقت پر جمع نہیں کرا سکے
بہاول پور (یواین پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہار 2022ء کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔طلباء و طالبات 9مئی تک داخلہ فارم بغیر لیٹ فیس جمع کرا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بہاول پور ملک سرفراز احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں توسیع ان طلبا کو سہولت کیلئے کی گی ہے،جو مختلف وجوہات کے بنا پر داخلہ فارم وقت پر جمع نہیں کرا سکے ہیں۔سمسٹر بہار میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگراموں جن میں بی ایڈ،بی اے جنرل، بی کام، بی بی اے،2سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن،10مضامین میں بی ایس پروگرامز،تمام ماسٹر پروگرامز میں داخلے لیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیل پوائنٹس پر پروگرام کے پراسپکٹس مہیا کر دیئے گئے ہیں تاہم امیدوار آن لائن بھی فارم جمع کر واسکتے ہیں اور اپنی فیس بنکوں کے علاوہ ایزی پیسہ،جاز کیش سے جمع کرواسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ طلباء و طالبات کی روہنمائی کیلئے ریجنل کیمپس میں استقبالیہ ڈیسک قائم کیا گیا ہے جہاں سے داخلوں کے حوالے سے رونمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes