رمضان فلڈ لائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میاں الیون نے جیت لیا

Published on April 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 337)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام شہباز نگر چک 8 ج۔ب میں کھیلا جانے والا رمضان فلڈ لائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میاں الیون نے جیت لیا جس نے فائنل میچ میں ٹائیگر الیون جڑانوالہ کی ٹیم کو شکست دی۔فائنل میچ کے موقع پرایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن طارق محمود مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال،سجاف کے عہدیدار عمران شیخ اور دیگر منتظمین بھی موجود تھے۔فائنل میچ میں ٹائیگر الیون جڑانوالہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 8۔اوورز میں 4وکٹ کے نقصان پر 84رنز کاہدف دیا جو میاں الیون نے 1وکٹ کے نقصان پر ناصر پٹھان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 4.5۔اوورز میں پورا کیا۔ایڈیشنل کمشنرکوآرڈینیشن نے پہلی پوزیشن پر آنے والی ٹیم میاں الیون کو 1لاکھ روپے بمعہ ٹرافی اور رنر اپ ٹیم ٹائیگر الیون جڑانوالہ کو 75 ہزار روپے کیش اور ٹرافی انعام دی۔انہوں نے شہباز نگر میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا اور ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو عمدہ کھیل پر مبارکباددی۔قبل ازیں سیمی فائنلز بھی کھیلے گئے۔شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے میچز دیکھے۔پہلا سیمی فائنل ارشد میموریل کرکٹ کلب اور ٹائیگر الیون جڑانوالہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ارشد میموریل کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 8۔اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 97 رنز اسکور کئے ہدف کے تعاقب میں ٹائیگر الیون جڑانوالہ نے 5.3۔اوورز 2وکٹ کے نقصان پر ہدف پوراکرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میاں الیون اور غالب کرکٹ کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ میاں الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 8۔اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 184 رنز اسکور کئے جس میں فخر پاکستان ناصر پٹھان نے ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری اسکور کی جس میں 17بلند وبالا چھکے کے ساتھ 134 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز شامل تھی جبکہ ہدف کے تعاقب میں غالب کرکٹ کلب جڑانوالہ کی ٹیم نے مقررہ 8۔ اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 110رنز اسکور کئے اس طرح میاں الیون نے ٹائیگر الیون جڑانوالہ کے ساتھ فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog