رمضان المبارک کا اختتام قریب،شوال کے چاند کی پیدائش ہو گئی

Published on May 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 129)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاکستان میں رمضان المبارک کا اختتام قریب آنے کے بعد عید الفطر کی تیاریوں میں مزید تیزی آ گئی ہے۔ ماہرین فلکیات نے شوال کا چاند 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی رات پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 1 بج کر 28 منٹ پر پیدا ہونے کی پیشن گوئی کی تھی ماہ مبارک کے اختتام میں چند روز باقی رہ جانے پر لوگ عید الفطر کی تاریخ جاننے کے خواہاں ہیں۔اس حوالے سے ماہرین فلکیات کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں عید الفطر کا چاند 2 مئی بروز پیر کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، اتوار یکم مئی کو ملک کے کسی علاقے میں چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog