عید کے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر جرمانے عائد

Published on May 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 152)      No Comments

کراچی(یواین پی)محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے عید کے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر جرمانے عائد کرکے مسافروں سے لی گئی زائد رقم بھی واپس دلا دی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ قانون شکن ٹرانسپورٹرز کے خلاف ان ایکشن نظر آرہی ہے، اور عید کے موقع پر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے زائد کرائے وصولی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اس حوالے سے سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ نے بتایا کہ دور دراز سے رزق کی تلاش میں آئے افراد عید کی خوشیوں کے موقع پر اپنے آبائی علاقوں میں جارہے ہیں اور ٹرانسپورٹرز ان سے ناجائز منافع کمارہے ہیں، اس حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے اسے منافع خوروں کے خلاف قانونی کارروائیاں شروع کردی ہیں، اور ٹول پلازہ پر ایسی 87 مسافر گاڑیوں کا چالان اور 18500 روپے جرمانہ کیا گیا۔سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ آج مسافروں کو ایک لاکھ 73 ہزار روپے اضافی کرایہ واپس کروایا گیا، اور صرف دو دنوں میں 2 لاکھ 87 ہزار روپے اضافی کرایہ واپس کروایا گیا۔ اس کے علاوہ سکھر اور سانگھڑ میں مسافروں کو 30 ہزارروپے سے زائد اضافی کرایہ واپس کروایا گیا اور ان اضلاع میں ٹرانسپورٹرز پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog