ملک بھر میں عیدالفطر ”آج“مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی

Published on May 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 168)      No Comments

کراچی سمیت سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد ہونگے
اسلام آباد/کراچی (یواین پی) ملک بھر میں عیدالفطرآج یکم شوال منگل کو مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔اسلام آبادسمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد ہونگے۔کراچی میں نماز عید کا مرکزی اجتماع پولو گرانڈ میں منعقد ہوگا۔عیدالفطر کے موقع پر کراچی کی بڑی مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کے علاوہ رینجرز اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے اہم عیدگاہوں پر نمازیوں کے لیے واک تھروگیٹ لگائے گئے ہیں۔عیدالفطر کے موقع پر شہر کے اہم عوامی مقامات، تفریحی گاہوں اور پارکوں کے باہر بھی پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔کراچی کے علاوہ حیدرآباد، سکھر اور سندھ کے دیگرشہروں میں بھی عید کے موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔بلدیہ کراچی کے تحت پولو گراونڈ میں عیدالفطر کی نماز کے لئے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں، اسلامی ملکوں سے یکجہتی کے اظہار کیلئے ان ممالک کے پرچم لہرا دیئے گئے ہیں، صفائی ستھرائی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے،نماز کیلئے پولو گراؤنڈ آنے والے شہریوں کے لئے وضو کا بھی انتظام کیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی کے حوالے سے بھی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی و مشیر قانون و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب، میونسپل کمشنر کے ایم سی کے ایم سی کے محکمہ جاتی سربراہان، افسران و ملازمین یہاں نماز عید ادا کریں گے توقع ہے کہ حسب سابق مختلف اسلامی ملکوں کے سفیر موجودہ اور سابق وفاقی و صوبائی وزرا، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، صوبائی سیکریٹریز، مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنما، اعلی سرکاری حکام اور عمائدین شہر کی ایک بڑی تعداد گلشن جناح پولو گرؤنڈ میں نماز عید ادا کریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题