کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

Published on May 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

کراچی(یو این پی)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہے، آج مطلع صاف رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ہیٹ اسٹروک کا خدشہ
کراچی میں گرمی کی شدت میں ہر روز اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جس کے باعث ہیٹ اسٹروک کے خدشات بڑھنے لگے ہیں۔اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پانی پیئے، دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور دھوپ میں نکلتے وقت گیلا تولیا سر پر رکھیں ۔ماہرین کے مطابق گرم موسم میں ہیٹ اسٹروک کے خدشات بڑھ جاتے ہیں لٰہذا اس موسم میں اپنا خیال رکھیں۔ محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ اب تک ماہ مارچ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 20 مارچ 2010 کو 42.2 ڈگری ریکارڈ لیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes