پیپلزپارٹی ایک عوامی پارٹی ہے جو کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ ہے،شازیہ مری

Published on May 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments


کراچی(یواین پی)وفاقی وزیر شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ایک عوامی پارٹی ہے۔تفصیلات کے مطابق شازیہ مری کی قیادت میں رات کو کھپرو شہر کی یو سی حمزو درس کے مختلف برادریوں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا گیا ہے۔جی ڈی اے رہنماؤں الھبچایو تھیبو ، محمد اسحاق تھیبو، محمد یعقوب تھیبو سمیت ہالیپوٹہ اوراقلیتی برادریوں کے لوگون نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ کھپروکی یوسی حمزو درس کی مختلف برادریوں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کھپرو کی یوسی حمزو درس کے لوگوں کا شاندار استقبال کرنے پر بہت مشکور ہوں، یہ پیپلزپارٹی کے ہر کارکن کی کامیابی ہے، پیپلز کے دروازے سب کیلئے ہمشہ کیلئے کھلیں ہیں۔واضح رہے کہ اس موقع پر پیپلزپارٹی سانگھڑ کے صدر علی حسن ہنگورجو، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ریاض حسین شاہ خراسانی جنرل سیکرٹری تعلقہ کھپرو عمر گل ہنگورجو و دیگر بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes