نرسری تا جماعت پنجم یکساں قومی نصاب تعلیم کا نفاذ

Published on May 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 171)      No Comments

آزادکشمیر بھر کے ایلیمنٹری سکولز سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر چکے ہیں
کوٹلی(یو این پی) محکمہ تعلیم آزاد کشمیر ، جماعت نرسری تا جماعت پنجم یکساں قومی نصاب تعلیم کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ آزادکشمیر ٹیکسٹ بک بورڈمظفر آباد کے زیر اہتمام یونیورسٹی پبلشر ز اور لیڈنگ پبلشرز کی تیار کردہ درسی کتب تعلیمی سیشن 2022-23 کے لیے منظوری دے دی گئی ہے تاہم نئے نصاب کی درسی کتب مارکیٹ میں نہ پہنچ سکیں۔ والدین اور طلباءو طالبات نصاب کی عدم دستیابی پر پریشان۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری تعلیم ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مظفر آباد نے جماعت نرسری تا جماعت پنجم یکساں قومی نصاب 2020ء کے مطابق آزادکشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ کی زیر نگرانی یونیورسٹی اور لیڈنگ پبلشرز کی تیار کردہ درسی کتب کی منظوری دی ہے۔آزادکشمیر بھر کے ایلیمنٹری سکولز سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر چکے ہیں اور 6 مئی سے نئے تعلیمی سال کا آغاز کیا ہوگیاہے۔ مارکیٹ میں درسی کتب کی عدم دستیابی سے والدین اور طلباءو طالبات پریشان ہیں۔ درسی کتابوں کی بر وقت دستیابی نہ ہونے پر طلباءو طالبات کے تعلیمی حرج کا اندیشہ ہے۔آزادکشمیر کے تعلیمی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متعلقہ ناشرین کو نصابی کتب کی مارکیٹ میںدستیابی کویقینی بنانے کا پابند کر یں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes