عوامی خدمت تمام سرکاری اداروں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے محمد علی اعجاز

Published on May 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ افسران کے عوام سے قریبی رابطے کی وجہ سے جہاں لوگوں کے مسائل حل کرنے میں احسن انداز میں پیش رفت ہوتی ہے وہیں پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سائلین اپنے علاقوں کے مسائل سے بھی آگاہ کرتے ہیں تمام محکمے لوگوں کے مسائل حل کرنے اور دفاتر میں ریڈ ٹیپ ازم کے لئے اپنی کوششوں کو مزید بڑھاوا دیں عوامی خدمت تمام سرکاری اداروں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے اور اس سلسلہ میں کوئی غفلت اور لاپر واہی کسی صورت قابل قبول نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریونیو عوامی خدمت کچہری میں آنے والے لوگوں کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے کیا ریونیو عوامی خدمت کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت کھوکھر ،تحصیلدار اوکاڑہ سمیت ریو نیو افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ کھلی کچہری میں جن درخواستوں پر احکامات دیئے جاتے ہیں اوررپورٹ طلب کی جاتی ہے ان پر عملد رآمد کے لئے بھی متعلق افسران فوری اقدامات کریں اور آئندہ ہونےوا لی کھلی کچہری میں ان پر عملد ر آمد سے متعلق آگاہی دی جائے انہوں نے کہا کہ ہر شخص ذمہ داری سے اپنے معاملات کو میر ٹ پر دیکھے سرکاری افسران معمول کے سرکاری دوروں کے دوران اپنے فیلڈدفاتر کی کار کردگی پر بھی نظر رکھیں اور اپنے زیر انتظام سرکاری وسائل ،دفاتر ،زمین جائیداد کے معاملات کو بھی میرٹ پر جانچیں انہوں نے کہا کہ ہمیں عام لوگوں کے مسائل کو فوقیت دینا ہے اور ان کے دیر پا حل کے لئے میرٹ پر فیصلے کرنا ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy